عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، محمد خان شاہوانی

ڈھاڈر :پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سیلیکٹیڈ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اپوزیشن رہنماؤں کو دی جانے والی دھمکیاں ان کی ناکام کارکردگی اور بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی نااہل حکومت کی ساڑھے 3سالا ناقص کارکردگی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں کیوں کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں نااہل تبدیلی سرکار کی عوام دشمنی پالیسیاں عوام تنگ بجلی مزید مہنگی کرکے حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈوبا دیا ہے عوام کے منہ سے نوالے پر نوالہ چھین کر اب بجلی کے بلوں کی مد میں مزید رقم لوٹی جا رہی ہے حکومت نے مہنگائی اور نااہلی سے عوام کا بھرم نکال دیا ہے انہوں نے کہا دولت سے بنک بیلنس بھرنے والوں نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں زخیرہ اندوزوں نے بڑے بڑے گوادموں میں کھاد زخیرہ کر رکھی ہے جس کو منہ مانگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے حکومت کھاد مافیا کے خلاف کاروائیاں سخت کرے زخیرہ کی گئیں کھاد بحق سرکار ضبط کر کے کسان کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائے تاکہ کسان زمینداروں کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا 27فروری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر بلوچستان بھر سے قافلہ نااہل حکومت کے لیئے آخری کیل ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں