سیدنا صدیق اکبرکے یوم وفات پر مذہبی جماعتوں کی جانب ریلیاں

خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓکے یوم وفات پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،ریلیوں میں شرکاء کا مطالبہ تھا کہ یوم وفات سرکاری سطح پر منایا جائے،ریلیاں کوئٹہ،خضدار،نوشکی،دالبندین اور دیگر علاقوں میں نکالی گئیں۔اہلسنت والجماعت ضلع خضدار کے زیر اہتمام ریلی 22 جمادی الثانی کو سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وفات پر تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے شہرکے مختلف شاہراہوں سے ہو کر آزادی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرے سے اہلسنت والجماعت ضلع خضدار کے صدر قاری اللہ بخش اہلسنت والجماعت ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری خضدارحافظ ثناء اللہ فاروقی سیکرٹری اطلاعات مولانا مولابخش مردوئی،اہلسنت والجماعت سوراب کے صدر حافظ عبیداللہ فاروقی اور جنرل سیکرٹری محمدعامر محمد حسنی اہلسنت والجماعت تحصیل خضدارکے صدرمولانا محمد قاسم فاروقی،مولانا عبدالرؤف مینگل، مولانا در محمد، مولانا احمد جان مینگل،مولاناشبیراحمدبھادین، ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 22 جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ بلافصل حضرت سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سید نا صدیق اکبرؓ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اور نبی کریم ؐکے غار و مزار کے رفیق اور اسلام کے اول محسن تھے۔ جمادی الثانی کے مہینہ میں شان صدیق اکبرؓ کے عنوان پر درس اور محافل کا انعقاد کرکے اسلام کے عظیم راہنما جناب صدیق اکبرؓ کو خراج عقیدت پیش کریں 22جمادی الثانی کو سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے اہلسنت والجماعت ضلع خضدار کے کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔اہلسنت والجماعت نوشکی و سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام 22 جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہم کو سرکاری سطح پر نہ منانے کے خلاف ضلعی امیر حافظ محمد ابراہیم الحسنی کے سربراہی میں جناح روڈ صدیق اکبر چوک سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے انام بوستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ابراہیم الحسنی. مولانا عاقل خان. حافظ محمد عمر حیدری جمیل احمد مینگل اور عبدالصمد صدیقی نے کہا کہ ایک طرف موجودہ حکمران ریاست مدینہ کی باتیں کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ریاست مدینہ کے پہلے خلیفہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کو سرکاری سطح پر نہ منانے سے واضع ہوگیا کہ حکمرانوں کی قول و فعل میں تضاد ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزمان کو نہ صرف گرفتار کریں بلکہ انھیں آئینی طور پر قرار واقعی سزائیں دیں تاکہ ایسے شرانگیز اور اسلام دشمن حرکتوں کی سدباب ہوسکیں۔ڈیرہ اللہ یارمیں حضرت ابوبکرصدیق رضہ کے یوم وفات کے سلسلے میں مطالباتی ریلی کاانعقادکیاگیا علماء کرام نے اِس دن کوسرکاری سطح پرمنانے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق جعفرآبادمیں سْنی رابطہ کونسل کے زیراہتمام حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وفات کے سلسلے میں مطالباتی ریلی کاانعقادکیاگیاریلی کے شرکاء پریس کلب چوک تک پہنچ گئے جہاں پرعلماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے صدیق اکبر (رض) کی شان میں روشنی ڈالی اِس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمدعبداللہ لانگو۔مولوی محمداقبال دشتی مولوی عبدالخالق مینگل۔ محمدفہیم جمالی محمدصلح ودیگرمقررین نے کہاہیکہ صحابہ کرام خصوصاً خلفاء راشدین کادورمسلمانوں کے لیئے مشعل راہ ہے صحابہ کرام کادورمثالی ہے آپ (رض)نے بڑی دلیری سے فتنوں کاقلع قمع کردیا مقررین نے وقت کے حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ حضرت صدیق اکبر (رضہ) سمیت تمام خلفاء راشدین کے ایام وفات وشہادت پرعام تعطیلات کرکے سرکاری سطح پرمنانے کااعلان کیاجائے۔یوم حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر ملکی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کرکے اسے سرکاری سطح پر منایا جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت قلات کے ضلعی صدر حافظ سعداللہ قاسمی، جان نثار شریعتی، مولانا نبی شاکر، حافظ قدرت اللہ لانگو، محمدمعاویہ ودیگر نے اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوہان کراس بازار میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرکے انہیں سرکاری طور پر منانے کا اعلان کریں۔ضلع خاران کے زہر اہتمام آج 26 جنوری بروز بدھ 22 جمادی الثانی خلیفہ بلا فصل خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وفات کے مناسبت سے مدح صحابہ رضہ و مطالباتی ریلی نکالا گیا،ریلی مولانا نجیب اللہ توحیدی کے زیر قیادت مدرسہ قاسمیہ سے نکل کر بازار سے گزر کر پریس کلب تک آیا، ریلی سے صدر سنی رابطہ کونسل ضلع خاران مولانا نجیب اللہ توحیدی، مولانا حافظ ظاھر احمد و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، ریلی میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ خلفاء راشدین کے ایام وفات و شہادت کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے۔سنی علماء کونسل اور اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام حضرت ابوبکر صدیقؓ کی یوم وفات پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ختم نبوت چوک سے ایک ریلی نکالی گئی جو سخت سیکورٹی میں جلوس کی شکل میں پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی مظاہرے کی قیادت سنی علماء کونسل واہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل،مولانا عبدالرحیم ساجد، مفتی کلیم اللہ حیدری ودیگر کررہے تھے اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات کے حوالے سے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ پہلے خلیفہ تھے انہوں نے دین اسلام کیلئے جوقربانیاں دی وہ قیامت تک یاد رہے گی حکومت اور سیکورٹی ادارے سوشل میڈیا پر حضرت ابوبکر صدیقؓ اور صحابہ کرام ؓ کے خلاف جو مہم چلارہے ہیں اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور گستاخان رسولؐ اور صحابہ کرام ؓ کو عبرت ناک سزا دی جائے حکومت حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرے مقررین نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی پر روشنی ڈالی حضور پاک ؐ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو اپنی زندگی میں نماز کی امامت کی شرف بخشی ایک سازش کے تحت صحابہ کرام ؓ کے خلاف گستاخی کی جارہی ہے اس سلسلے کو فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ ہم اس کا بدلہ لے سکتے ہیں اہلسنت والجماعت ملک میں پرامن ماحول کے خواہاں ہیں تاہم کچھ ناعاقبت اندیش جان بوجھ کر ہمیں اشتعال دلاتے ہیں ہم صحابہ کرام ؓ کی ناموس پر اپنی جانیں بھی قربان کرینگے مقررین نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریلی کے شرکاء کو مکمل سیکورٹی فراہم کی ریلی سے نصیر الدین،امین اللہ مجاہد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔)سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ضلعی دفتر سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے مرکزی چوک پر پہنچی اور جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے سنی رابطہ کونسل کے ضلعی صدر مولوی عبد الظاہر،ضلعی سرپرست اعلی مولوی عبد الرحمان، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبد اللہ صدیقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی یوم وفات پر کے پی کے ودیگر صوبوں میں باقاعدہ طور پر اسمبلی میں بل پیش کی گئی اور منظور ہوگیا مگر بدقسمتی سے بلوچستان اسمبلی میں ابھی تک بل پیش نہیں کی گئی ہم بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جس طرح دیگر سرکاری چھٹیاں منائی جاتی ہے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جائے اور باقاعدہ بل اسمبلی میں پیش کی جائے اور منظور کیا جائے انھوں نے کہا شان صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی بہت بڑی شان ہے ہم ہر وقت صحابہ کرام کی شان اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات پر تعطیلات کے لیے احتجاج کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر تعطیلات پر عمل درآمد کرکے باقاعدہ سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے احتجاجی ریلی اور جلسے میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شان صحابہ کے نعرے لگا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں