صحت کارڈسےعلاج کیلئے10لاکھ روپےکی سہولت ہوگی،ڈاکٹرفیصل سلطان

ڈیرہ اسماعیل خان:معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ قومی صحت کارڈ کے ذریعے غریب سے غریب تر افراد کو ایک سال کے لئے 10 لاکھ روپے کی سہولت فراہم دی جائے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ قومی صحت کارڈ سے آپریشن کے لئے اسپتال میں داخل ہونے پر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

انھوں نے بتایا کہ یہ قومی صحت کارڈ ایک سال کے لیے 10 لاکھ روپے کے مفت علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔پولیو مہم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پولیو مہم کےدوران ٹیموں نے بھرپورکام کیا اور لوگوں کواس مہم کی افادیت سے آگاہ کیا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2022 میں پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں