کراچی میں دوبارہ سندھی مہاجرفسادکرانےکی کوشش کی جارہی ہے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی:حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ،تشددکی تحقیقات ہونی چاہیے۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےعوام پرامن رہیں،جس کو چاہے سپورٹ کریں ، ہم اپنی پرامن تحریک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں دوبارہ سندھی مہاجرفسادکرانےکی کوشش کی جارہی ہے، ماضی میں لاشوں پر سیاست کی گئی جس سے شہر تباہ ہوا، سندھ حکومت اپنےرویےسےظاہرکرےلسانی فسادنہیں چاہتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ کراچی میں کچرا اٹھانے کا کام میئر کے پاس ہونا چاہیے،کراچی کی آبادی کے تناسب سے فنڈز دیئے جائیں ، آئین میں واضح ہے اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کیاجائے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ فنڈز کو آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہونا چاہیے، کل جماعت اسلامی بڑی شاہراہوں پر دھرنا دےگی۔

،حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ کراچی شہر دکانوں،کاروبار کو بند کرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا لوگ ازخود کاروبار بند کرتے ہیں تو یہ جمہوری عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسائل پر بات چیت کے دوران لسانیت کا فروغ درست نہیں ، جب تک تحریری معاہدہ نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں