ایم کیو ایم ریلی پر پولیس کا تشدد،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بدھ 26 جنوری کو ایم کیو ایم ریلی پر پولیس کے بدترین تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ، چيف سيکریٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ايم کيو ايم کے پرامن احتجاج پر سندھ پوليس کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ، چيف سيکریٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کریں گے۔ ايم کيو ايم کے پرامن مظاہرين بلدياتی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں