مانجھی پور، گورنمنٹ پرائمری سکول کی چھت گر گئی، بچے محفوظ

حمید آباد: تحصیل مانجھی پور کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت گرگئی بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔اطلاعات کے مطابق مانجھی کے ایک اسکول کی چھت گر گئی اسکول کے بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے اسکول کی چھت گرنے کاواقعہ گورنمنٹ پرائمری اسکول مانجھی کے اسکول میں پیش آیا۔بچے اس وقت کلاسوں میں موجود نہیں کیونکہ اسوقت بچے اسمبلی میں تھے۔اگر بچے کلاسز میں ہوتے بہت بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ تھا۔اس سے کچھ عرصہ قبل گورنمنٹ ہائی اسکول میہوپور کے کمرے کی چھت گرگئی تھی جسکے نتیجے میں پانچ طالبعلم شدید زخمی ہوگئے تھے مگر اس واقعے سے انتظامیہ نے سبق نہیں سیکھا اور آج پھر ایک اسکول کی چھت گرگئی ہے۔مگر محکمہ تعلیم اور حکومت بلوچستان کو کسی چیز کوئی پروا نہیں ہے۔ضلع صحبت پور کے سینکڑوں اسکولوں کی بلڈنگ خستہ حال ہوچکی ہیں آئے روز ایسے واقعات رونماہورہے ہیں مگر مجال ہے جو محکمہ تعلیم یا حکومت اس جانب توجہ دے۔ اہل علاقہ اور والدین نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کی ہے کہ خستہ حال اسکولوں ک جانب توجہ دی جائے تاکہ ہمارے بچے بلاخوف وخطر تعلیم جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں