بلوچستان میں احساس نشونما پروگرام کا آغاز کردیاگیا

لسبیلہ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت بلوچستان میں بھی احساس نشونما پروگرام کا آغاز کردیاگیا۔ لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں احساس نشونما سینٹر کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب میں منعقد کی گئی لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر انہیں اس حوالے سے متعلقہ پراجیکٹ کے صوبائی پروگرام منیجر ڈاکٹر فاریہ اور ضلعی پروگرام۔منیجر سمیع عطاء بلوچ کی جانب سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔بریفنگ میں رکن قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ لسبیلہ میں احساس نشونما کے تین سینٹرز رورل ہیلتھ سینٹر بیلہ۔ڈی ایچ کیو اوتھل اور گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب میں قائم کئے گئے ہیں کورونا وباء اثرات اور غذاء قلت سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اس پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ بچوں کی نشونما میں کمی کا مسئلہ وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے جسے سابقہ حکومتوں کی جانب سے نظرانداز کیا گیا۔غذائی قلت باعث بچوں کی نشونما میں کمی میں پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر موجود ہے غذائی قلت کے باعث بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر انتہائی مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔حکومت نے نشونما پرگرام کے لیے 8.52 ارب روپے کاخطیر بجٹ رکھا ہے اس منصوبے سے مستفید ہونے والوں میں لڑکیوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے اور لڑکوں کو 1500 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں ملک کے دیگر علاقوں کیطرح بلوچستان کے تین اضلاع لسبیلہ قلات اور سوراب کو ابتدائی مرحلے میں اس پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی نشونماسینٹرز دوسرے مرحلے میں قائم کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں