بھاگ،لیویز اہلکار کی ہلاکت، ہسپتال میں سہولیات کے فقدان و ڈاکوؤں کی عدم گرفتاری کیخلاف دھرنا

بھاگ:بھاگ میں گزشتہ روز لیویز اہلکار کی ہلاکت سول ہسپتال میں عدم سہولیات اور ڈاکووں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء و آل پارٹیز کا میت کے ہمراہ پولیس تھانہ کے سامنے بھاگ بختیارآباد روڈ پر دھرنا و احتجاجی مظاہرہ ڈی سی کچھی شفقت انور شاہوانی کے دھرنے سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھاگ شہر کے علاقے گمب قاضی کے قریب ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھینے کی کوشش میں لیویز اہلکار نواب خان گولی لگنے سے زخمی.ہوئے تھے جسکو علاج کیلیے سبی لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے شہادت کی خبر سنتے ہی عوام میں شدیدغم غصہ پھیل گیا اور آج صبح نماز جنازہ کے بعد میت کے ہمراہ ورثاء و آل پارٹیز نے پولیس تھانہ بھاگ کے سامنے بھاگ بختیارآباد روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا جس میں آل پارٹیز کے ماما عبدالستار بنگلزئی ممتاز عالم دین مفتی کفایت اللہ قبائلی رہنما میر بجار خان مغیری نوابزادہ بابو شیر دل خان مغیری جے یوآئی ضلعی امیر مولانا سید ارشد شاہ حافظ محمد یوسف گویا نیشنل پارٹی میراں بلوچ اکبر بلوچ کامریڈ نور احمد جاموٹ حاجی محمد الیاس کلواڑ پی پی فضل ساسولی وحید ملیزئی پی ٹی آئی کے رہنما حفیظ بلوچ بولان یوتھ کے چیرمین غلام حسین بلوچ سید صابرشاہ بھاگ کو پانی دو تحریک وفامراد سومرو اقلیتی برادری سیٹھ گیلا رام کنور لعل سمیت دیگر افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا ضلعی و مقامی انتظامیہ نے عوام کو چوروں کے رحم و کرم چھوڑ دیا جہاں فورس کے اہلکار محفوظ نہ ہوں تو عوام کی حفاظت کون کریگا چور انتظامیہ کو چیلنج کرکے لوٹتے ہیں لیکن انتظامیہ چوروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے جبکہ سول ہسپتال میں ڈاکٹر سمیت ادویات کا فقدان ہے طبی امداد نہ ملنے اور زیادہ خون بہنے سے زخمی شہید ہوگئے ضلع کچھی میں انفراسٹکچر تباہ ہے لیکن نوٹس لینے والا کوئی نہیں بعد میں ڈی سی کچھی شفقت انور شاہوانی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکار میرا بازو تھا جسکو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا خدارا مقامی معتبرین اور مقامی افراد چوروں کی پشت پناہی نہ کریں ڈی سی کچھی کے مظاہرین سے قاتلوں کی گرفتاری اور شہید کو تمام مراعات کی یقین دہانی اور سول ہسپتال میں ڈاکٹر اور سہولیات کی فراہمی اور چوروں کے خلاف کاروائی اور فوری رزلٹ دینے کی شرط پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ڈی سی کچھی نے کہا جلد بھاگ میں کھلی کچہری اور عوام کے مسائل سنیں گے اور حل کرینگے دھرنے کے بعد شہید لیویز اہلکار کو لیویز کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور مٹی کے سپرد کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں