بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے، پرویز خٹک

بنوں :وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیتنا پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)اور عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے، پی ٹی آئی میں گروپنگ کو نہیں مانتا، اختلاف پیدا کرنے والے دوسری پارٹی میں جائیں، جمعرات کوبنوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ورکر کی مشاورت سے مکمل کریں گے، پارٹی میں ورکر کو نظر انداز کیا گیا اب ان کو آگے لانے کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا، مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لے کر رہیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ہوا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پہلے ملکی ذخائر میں 15ارب ڈالر تھے آج 30ارب ڈالر ہے،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے متعلق ہمارے پیچھے پروپیگنڈ ا کیا جارہا ہے، ورکر عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں