تین سے پانچ ماہ میں تمام بڑے شہروں کے کیبل مکمل ڈیجیٹل ہو جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیبل پر ایچ ڈی نہ دیکھنے والے لوگ بھی نئی ٹیکنالوجیز سے آشنا ہوں گے، تین سے پانچ ماہ میں تمام بڑے شہروں کے کیبل مکمل ڈیجیٹل ہو جائیں گے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ الحمدللہ پی ٹی وی اسپورٹس اب ایچ ڈی ہو چکا ہے، انشاء اللہ تین سے پانچ ماہ میں تمام بڑے شہروں کے کیبل مکمل ڈیجیٹل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیبل پر ایچ ڈی نہ دیکھنے والے لوگ بھی نئی ٹیکنالوجیز سے آشنا ہوں گے، ہمیں خوشی ہے کہ مختصر عرصے میں ہم یہ انقلاب لا پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں