ہمارا ملک اسلامی ملک ہے، اس کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کریں گے، مراد علی شاہ

کراچی +سبی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے جس کی حفاظت اپنے خون کا آخری قطرے دیکر کریں گے ملک دشمن عناصر اپنی ناپاک سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے شہر لاڑکانہ میں عظیم ایشان روحانی اجتماع وسنی کانفرنس موجودہ وقت اور حالات میں اہم رول پلے کرے گا اسلام پرامن مذہب ہے جس نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا پاکستان میں امن کے قیام اور اسلامی تعلیمات کی فروغ کے لئے جماعت اہل سنت و جماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ وجماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کے بانی وامیر صاحبزادہ الحا ج پیر محمد خالد سلطان القادری سرور ی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازین الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے لاڑکانہ میں عظیم ایشان روحانی اجتماع وسنی کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی آگہی بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ھالات میں ایسے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں جس میں ہمیں ملک بھر سمیت تمام علماء کرام کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل سکے گا پاکستان کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے میں مدد بھی مل جائے گی انہوں نے کہا کہ اسلام گولی لاٹھی بندوق کی نوک سے نہیں پھیلا بلکہ امن پیارے محبت سے اسلام دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اسلام نے کبھی کسی بے گناہ کو قتل کرنے یا خودکش حملے کی اجازت نہیں دی ہم تو قران سنت پر عمل کرنے والے لوگ ہیں جو صرف پیار کا درس دیتے ہیں پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہے ملاقات کے موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ لاڑکانہ میں عظیم ایشان روحانی اجتماع وسنی کانفرنس کی دعوت بھی پیش کی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صاحبزاہ پیر محمد خالد سلطان کو سندھ کی روایتی اجرگ کا تحفہ دیا اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کئی مسائل کو شکار ہیں جس کیلئے جماعت اہل سنت اپنا کردار ادا کرے گی پاکستان کو جس قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی اس کی قدر کرنی ہوگی ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں رحانی اجتماع وسنی کانفرنس ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے اور امن و سلامتی کے پیغام کو عام کرنے میں جماعت اہل سنت و جماعت الصالحین کا اہم رول ہے ہم آپ کی خدمت کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں