کوہلو کے قبائلی علاقوں میں پرندوں کا شکار انتہائی دکھ کی بات ہے، نواب گزین مری

کوہلو:سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کے مختلف علاقوں میں ہمارے مقامی لوگ جنگی حیات چرند پرند کا شکار کر رہے ہمارے مری قبائل نے صدیوں سے اس زمین اور چرند پرند،جانوروں کا دیکھ بھال کیا اس سے قبل ایسے اطلاعات بھی ملے ہیں کہ یہاں جانوروں کو شکار کیا جا رہا ہے اس کے بعد اگر ہمارے علاقے میں شکار کیا گیا تو فی جانور کا پانچ لاکھ جرمانہ عائد ہو گا۔یار رہے جرمانے کے رقم کو ان جانوروں اور پرندوں کے دیکھ بھال کرنے والے اور شکاریوں کی نشاندھی کرنے والوں کو بطور انعام دیا جائے گا نہ کہ میرے کمائی کا ذریعہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں