ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر, امن و امان قائم رکھنے کی بجائے بھتہ خوری میں ملوث ہیں ,عارف محمدحسنی

دالبندین :رکن بلوچستان اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر محمدعارف محمدحسنی نے چاغی کے نواحی علاقے پنیام میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ چاغی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران امن و امان قائم رکھنے کی بجائے بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ علاقے کا امن تباہ ہوچکا ہے آئے روز چوری ڈکیتی اور قتل و غارت ہورہی ہے لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں امن و امان پر خصوصی توجہ دے کر نہ صرف جرائم پیشہ عناصر پر زمین تنگ کردی بلکہ افسران پر کڑی نگرانی کرتا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں جرائم اور بھتہ خوری کی شرح بہت حد تک کم ہوگئی لیکن افسوس کہ اب پھر سے چاغی جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے مجرم کھلے عام دندنا رہے ہیں لیکن انتظامیہ رشوت خوری میں ڈوبی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں