چمن، دہشتگر دی کے خد شات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی مولانا فضل الرحمن سے دورہ چمن منسوخ کر نے کی سفا رش

کوئٹہ: چمن میں دہشتگر دی کے خد شات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر چمن نے مولانا فضل الرحمن سے دورہ چمن منسوخ کر نے کی سفا رش کر دی۔ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندو خیل کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے نام لکھے گئے ایک مر اسلے میں یکم فروری کو جمعیت علماء اسلام کے سر بر اہ اور پی ڈی ایم کے مر کزی صدر مولانا فضل الرحمن کے دورہ چمن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب دہشتگردی کے ایک واقعے میں لیویز اہلکار شہید ہوا جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے لہٰذ چمن میں دہشتگر دی کے خدشات موجود ہیں لہذا جمعیت علماء اسلام سے رابطہ کر کے مولانا فضل الرحمن کے دورہ چمن کو منسو خ کر نے کی در خواست کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں