ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کو مسلسل مانیٹر کیا جائے، میر عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے باہمی روابط کو مزید مربوط اور مستحکم کریں اور باہمی معلومات کے تبادلے کے نظام کو بھی مضبوط بنایا جائے انہوں نے کہا تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ماہانہ اجلاس کا انعقاد کریں اورمشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں انہوں نے کہا ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کو مسلسل مانیٹر کیا جائے اور اس حوالے سے انکے ڈیٹا کو چیک کیا جائے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسلحہ اور دیگر ضروری سامان و جدید آلات فراہم کی جائیں گے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران عوامی مشکلات کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ کسی شہری کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کو بھی ختم کیا جائے تاکہ عوام کو نقل حمل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں