کراچی کے عوام پوراملک چلارہے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ: حق دوتحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ کراچی کے عوام پوراملک چلارہے ہیں بدقسمتی سے کراچی میں عوام پر مسلط حکمران عوام کاخیر خواہ نہیں بھتہ خوری،سٹریٹ کرائمز کی سرپرستی حکومت میں شامل جماعتیں کر رہی ہیں۔جماعت اسلامی کو جب بھی اقتدارملا امن کیساتھ عوام کو حقوق ملی اور عوام نے سکھ سانس لیا۔حکومتی زیادتیوں کی وجہ سے بلوچستان اورکراچی کے عوام نے حق دوتحریکیں شروع کی انشاء اللہ ان تحریکوں کی بدولت عوام کو حقوق ملیگی اور حکمران خواب غفلت سے بیدارہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حق دوتحریک حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک میں آنے والے دنوں میں مزید تیزی آجائیگی۔حق دوتحریک میں کراچی اوربلوچستان کے عوام اور نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا بدقسمتی سے قومی میڈیااور قومی جماعتوں نے حق دوتحریک کو نظراندازکیا نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے حق دوتحریک کی فعالیت،سرگرمیوں کو اجاگر اوران کی تشہیر کیلئے کام کریں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک کا واک واختیار ایسی قوتوں کے ہاتھوں میں ہے جو قوم کیساتھ سنجیدہ نہیں نہ انہیں قوم کے سلگتے مسائل سے سروکارہیں یہ لوٹ مار کرکے اگلوں کو سامنے لے آتے ہیں اور خودقومی دولت ہڑپ کرکے بیرون ملک روانہ ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود اشرافیہ عوام سے لاتعلق اور غیر سنجیدہ سیاست میں الجھی ہوئی ہے یہ لوگ صرف اورصرف ذاتی پارٹی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہیں۔بلوچستان کی معیشت زراعت روزگارتباہی کے دہانے پر ہے۔منشیات عام،روزگار نہ ہونے کے برابر،بعض علاقوں میں پینے کا پانی نہیں،ہم کاروبار وتجارت کی حفاظت،بھتہ خوری کاخاتمہ کریں گے۔ قوم نے سب کو آزما لیا اور بدلے میں غربت و بے روزگاری دیکھی۔ لاکھوں لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں۔ عوام میں آٹا چینی گھی خریدنے کی سکت نہیں رہی۔ بلوچستان میں روزگار وتعلیم نہ ہونے اورغربت کی وجہ سے ہمارے بچے کراچی کے ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں مزدوریاں کررہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں تعلیم ناقص اور پرائیویٹ اداروں میں پہنچ سے باہر ہے۔ صحت کے شعبہ میں بہتری نہیں آئی۔ حکومت عوامی فلاح کا کوئی پروگرام متعارف نہیں کراسکی۔ قرضوں کے سہارے معیشت کب تک چلے گی۔ ملک کا دیوالیہ نکل چکاہے۔ پاکستان کو صالح اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں