سندھ سے اپنے حصے کے پانی کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںگے،محمد خان لہڑی

کوئٹہ:صوبائی وزیر ایریگیشن بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر کے حالیہ دورہ سندھ سے بلوچستان میں ایریگیشن سسٹم میں اپنے حصے کے پورے پانی کی فراہمی کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام شورو خان کے خصوصی اقدامات کی بدولت سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال کی بھل صفائی کا کام تیزی سے شروع کر دیاگیا اس سے نہ صرف کیرتھر کینال سے بلوچستان کو اپنے حصے کا پورا پانی مل سکے گا بلکہ کسانوں اور کاشتکاروں کی مشکلات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا صوبائی وزیر ایریگیشن بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہی ہے کہ سندھ سے اپنے حصے کے پانی کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گزشتہ دنوں بھی سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی سے ملاقات کرکے کیرتھر کینال اور پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے متعلق تفصیل سے مباحثہ کیا گیا ہم سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام شورو خان کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا اور ان کے ازالہ کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر انہیں فوقیت دی بلوچستان حکومت صوبے کے گرین بیلٹ کی مکمل بحالی اور درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے سندھ کے علاقے میں کیرتھر کینال کی بھل صفائی کا عمل شروع ہونا بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے ان شاء اللہ بہت جلد بلوچستان میں بھی پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کی بھل صفائی کا عمل شروع کیا جائیگا جس کی تکمیل سے نہ صرف کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ ڈویڑن بھر میں سبز انقلاب برپا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں