امریکی فوجی طیارے کی کراچی میں لینڈنگ، طیارہ پونے دو گھنٹے تک موجود رہا

کراچی:امریکی بحریہ کے فوجی طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی ہے۔ کراچی میں امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے نے 21 جنوری کو بحرین سے جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا،امریکی بحریہ کا بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات 20 جنوری کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے تک کراچی ائیرپورٹ پر موجود رہا۔مختصر قیام کے بعد طیارہ واپس روانہ ہو گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کے طیارے کا رجسٹریشن نمبر 165832 تھا۔ بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ کے طور پر بحرین سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی شام 6 بج کر 30منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اترا۔طیارے نے لگ بھگ ایک گھنٹہ 45منٹ تک کراچی ائیرپورٹ پر قیام کیا جب کہ یہ طیارہ رات سوا آٹھ بجے بحرین روانہ ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا،جبکہ میڈیا میں بھی ایوی ایشن حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب امریکی جنگی طیارے کوبحری بیٹرپرلینڈنگ کے وقت حادثہ کے نتیجے میں 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا،پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیٹرے پرلینڈ کررہا تھا،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔امریکی بحری بیڑہ ساتھ چائنا سمندرمیں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں