گیس کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری تھرمل پلانٹس سے بجلی کی پیداوارمیں 95فیصد کمی

لاہور: گیس کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری تھرمل پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 95 فیصد کم ہوگئی۔سرکاری دستاویز کے مطابق شارٹ فال کے باعث سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کو سپلائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی اورگیس نہ ملنے کی وجہ سے نندی پور، جامشورو، لاکھڑا سمیت سرکاری تھرمل پلانٹس کے بیشتر یونٹس بند کردیئے گئے ہیں۔مزید براں دسمبر میں تھرمل پلانٹس نے صرف 5 فیصد بجلی پیدا کی جس کے بعد 4202 میگاواٹ صلاحیت کے حامل پاور پلانٹس سے پیداواربمشکل 5 سو میگاواٹ رہی۔سرکاری دستاویز کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں فی یونٹ 3.12 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور دسمبرمیں بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے فرنس آئل سے مہنگی بجلی کی پیداوار کی گئی ہے۔اس سے پہلے نومبر 2021 میں بھی گیس کی عدم دستیابی کا سامنا تھا جس کے باعث ڈیزل اور فرنس سے مہنگی بجلی پیداوار کے باعث پیداواری لاگت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا تھا۔ صارفین نے دسمبر کے بلوں میں 40 ارب روپے سے زائد اضافی ادا کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں