ڈیرہ بگٹی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والیریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں لیویز اور امن فورس کے اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کااظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں انہوں نے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی کی تاہم دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیاں اور کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم متحد اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہیوزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں