اس وقت پورا ملک سیکورٹی رسک پر ہے، مولانا عبد الواسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کادورہ سے متعلق سیکورٹی خدشات با رے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ہر حال میں چمن میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا پاکستان مسلم ملک ہے اور سود ہمارے اسلام میں حرام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات بدل ہورہے ہیں اس وقت پورا ملک سیکورٹی رسک پر ہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کی ٹیم نے ملک کابیڑہ غرق کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چمن کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کا نفرنس کے انعقاد کے متعلق سیکورٹی خدشات سے متعلق بیان اور مراسلہ سمجھ سے بالاتر ہے ہم واضح کر نا چا ہتے ہیں کہ کوئی بھی طاقت مولانا فضل الرحمن کو چمن آنے سے نہیں روک سکتا وہ بہر صورت چمن آ ئیں گے اور کانفرنس کے شرکا ء سے خطاب فرما ئیں گے، انہوں نے تربت اور ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں منظم سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں جو قابل افسوس و مذمت ہے انہوں نے کہا کہ امن وامان کا نفاذ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومت امن و امان بر قرار رکھنے کی ذمہ داری پوری کریں، انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن کا دورہ کسی بھی صورت ملتو ی نہیں کریں گے اور ہر حال میں یہ دورہ ہوگا اگر صوبائی حکومت یا انتظامیہ خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے ذمہ دار انتظامیہ اور حکومت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں