سابق صدر نیشنل بینک کو 4سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

لاہور:سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 4سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی،احتساب عدالت لاہور نے حکم دیا کہ مجرم کی زمینوں کو فروحت کر کے جرمانہ کی رقم ادا کی جائے جبکہ عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو 10سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا،نیب ریفرنس کے مطابق بطور صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔عثمان سعید پر الزام تھا کہ اس نے قومی خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان پہنچایا اور یہ تمام کارروائی 2005سے 2018کے درمیان کی گئی۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران 10کمپنیوں کو 93کروڑ 89لاکھ 78ہزار روپے کی رقم تقسیم کی اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے 126اکاؤنٹس بنائے جس سے قومی خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں