نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب عوام کوخودکشیوں مجبور ہیں آئندہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آکر ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود کرپشن کے بادشاہ نکلے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے سینئر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ملاقات کرنے والوں میں نواب سلیمان خلجی،میر اصغر خان مری، حاجی عرض محمد بڑیچ، میر قربان بگٹی، حاجی وارث اچکزئی، حیدر خان اچکزئی،ملک اسد سمالانی،شاکر محمد محمد حسنی شامل تھے صوبائی صدر مسلم لیگ(ن) بلوچستان جمال شاہ کاکڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو بلوچستان میں مزید فعال کیا جائیگا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عام انتخابات کا انعقاد ہے اور عوام کے حقیقی امیدوار منتخب ہوکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلائینگے آج عوام جس طرح مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں اس سے مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات دلائیگی میاں محمد نواز شریف واپس پاکستان آئینگے سی پیک پر علمدرآمد کرکے بے روزگاری کا خاتمے کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کو جہاں روکا گیا ہے مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آکر دوبارہ اس پر کام شروع کریگی انہوں نے وفد کو یہ یقین دلایا کہ جس تیزی سے مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کررہے ہیں اس سے پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ موجودہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کردیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر الزام لگانے والے خود کرپشن کے بادشاہ نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں