صوبائی حکومت تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاہے کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت اثرات جلد رونما ہونگے اس کے علاوہ صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان جنہیں روزگار نہ ملنے کے باعث مایوسی کے شکار تھے کو روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہیں صوبائی حکومت تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کی پالیسی پر عمل پیراہے عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور تر قیاتی منصوبوں کی بروقت اور تیزترتکمیل سے عوام کی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آنے کے علاوہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہورہاہے کارکن اور عہدیدار بلدیاتی انتخابی کی تیاریاں شروع کریں ممکنہ بلدیاتی انتخابی میں بی اے پی بلوچستان بھر سے بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت درست سمت کی جانب گامزن ہے تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبد یلیاں رونما ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے مطابق بروقت تکمیل کویقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدمات کئے جارہے ہیں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل پر عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں