سردار یار محمدرند ہمارے مرکزی رہنماء، ناراضگی ہے تو وزیر اعظم سے ملیں، قاسم سوری

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں،سردار یار محمدرند ہمارے مرکزی رہنماء اور وفاقی سطح پر انکے پاس معاون خصوصی کا عہدہ بھی ہے اگر انہیں کوئی ناراضگی ہے تو وزیر اعظم سے ملیں،اپوزیشن اب دوبارہ حکومت میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے پی ٹی آئی منظم اور متحد ہے اپو زیشن کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ادریس تاج کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد الباری بڑیچ، ایوب ترین ایڈووکیٹ اور دیگر بھی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو کے ساتھ ہے اور کوشش ہو گی کہ بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے حوالے جو بل سینٹ سے پاس ہوا وہ معاشی حوالے سے اہم بل تھا اپوزیشن جو بڑی بڑی باتیں کرتی ہے بل کے منظور ہو نے سے اندازہ ہو گیا ہے حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے بلکہ مزیدمضبوط ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بر آمدات بڑھ رہی ہیں جس سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے جبکہ حکومت پاکستان کے مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے قاسم خان سوری نے کہا کہ 19ویں صدی کے قوانین کو تبدیل کیا جارہا ہے کرپشن کے خاتمے اور عوام کو نچلی سطح پر انصاف فراہم کرنے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ،وائس سمیت دیگر ثبوتوں کے بل پاس کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو تیز ی کے ساتھ انصاف فراہم ہو انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے سارے قائدین رہتے ہی اسلام آباد میں ہیں اور صرف کارکنوں کو بلا رہے ہیں تاکہ اپنی کرپشن چھپا سکیں ماضی کے حکمران چور تھے جنہوں نے صرف اپنی بچوں کیلئے ملک کو لوٹا انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو عدالتوں نے صادق و امین نہیں بلکہ چور قرارد دیا ہے نواز شریف کو پاکستان واپس آنا چاہیے اور جیلوں میں اپنی سزا پوری کریں انہوں نے کہاکہ کرپشن سے نجات دلا کر ملک کو صحیح سمت کی طرف اور نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے چیئرمن سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ حکومت کو دیاپاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کسی بھی حوالے سے وزیر اعظم کا فیصلہ حتمی ہے انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹوڈنٹس سے مل چکے ہیں اوراس حوالے سے پی ایم سی کو لیٹر بھی لکھ چکے ہیں ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں