بلوچستان کے نوجوانوں کو میرٹ پر باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو میرٹ پر باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے میں دو ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لئے ووکیشنل ٹریننگ انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جسے تکمیل تک پہنچانے کے لئے حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو باہنر اور باصلاحیت بنانے کے لئے 2ارب روپے کی لاگت سے ووکیشنل ٹریننگ انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا ہے جس کے تحت صوبے کے نوجوان ملک کے بہترین اداروں میں تربیت حاصل کریں گے اس اقدام سے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے ساتھ ساتھ سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کے تحت آنے والی تکنیکی ملازمتوں سے بھر پور استفادہ کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں