حب،گیس بحران شدید ہو گیا،عوام پریشان

بیلا:حب شہر میں گیس کا شدید بحران عوام کیلئے شدید پریشانیوں کا سبب بن گیا ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا چھین کر بدحالی میں مبتلا کردیا ہے شہر میں گیس ناناپید ہے اور متعلقہ ذمہ داران عوام کو گیس کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی لسبیلا کے نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری برکت علی نادر رونجھو نے ہفتہ کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے حب شہر اور گرد و نواح میں گیس کے بحران پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گیس میسر نہ ہونے سے حب کے گھریلو اور کمرشل صارفین سخت مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں گیس کمپنی کے ذمہ داران عوام کو گیس مہیا کرنے میں ناکام اور مقامی انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داریوں سے مبرا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے حب شہر میں صفائی اور سیوریج کے ناقص نظام پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ کچرے اور گندگی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور شہر مہلک بیماریوں کی لپیٹ میں ہے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی گیس کمپنی کے ذمہ داران کی غفلت اور انتظامیہ کی اس حوالے چشم پوشی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی حب کے شہریوں کو گیس کی موثر فراہمی نہ ہوئی اور شہر میں صفائی کے نظام بہتر نہ بنایا گیا تو جیالے دمادم مست قلنرر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں