سینٹ میں شکست معاملہ،حکومتی ارکان خوش ہوتے ہیں تو ہونے دیں، کیا فرق پڑتا ہی, یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹر دلاور خان گروپ کو کال کرکے اپوزیشن کی حمایت کا کہا،اگر مجھے معلوم ہوتا کہ وہ میرے خلاف ووٹ دیں گے تو میں انہیں کیوں بلاتا ایک انٹرویومیں سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ لوگوں کو پورا رکھنا آسان نہیں بہت مشکل کام ہے۔سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں بھی اسپیکر رہ چکا ہوں، میں ہمیشہ ایوان میں رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ایجنڈا رات ایک بجے میرے گھر بھیجا گیا حالانکہ ایجنڈا ہمیشہ ایک دن پہلے دیا جاتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھ سے آج کی بات کریں، پہلے کی بات کا میں جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ بھی کچھ لوگ غیر حاضر تھے۔ایک سوال کے جواب میں پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومتی ارکان خوش ہوتے ہیں تو ہونے دیں، کیا فرق پڑتا ہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں