غیرسرکاری تنظیم کی کتوں کی نسل کشی روکنے کیلئے نئی درخواست دائر

کراچی:غیرسرکاری تنظیم نے کتوں کی نسل کشی روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی،دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کتوں نے جوعوام کاحال کر رکھا ہے وہ دیکھا ہے۔ہفتہ کوسندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت غیرسرکاری تنظیم نے کتوں کی نسل کشی روکنے کیلئے نئی درخواست دائر کردی اور سماجی تنظیم کے وکیل نے درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کون ہیں اورکس لیے درخواست دائرکی ہی جس پر وکیل نے کہاکہ کتوں کو مارا جارہا ہے، نسل کشی روکنے کیلیے درخواست دائر کی ہے۔چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کتوں نے جوعوام کاحال کر رکھا ہے وہ دیکھا ہی جس کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق آئندہ سماعت پر مزید دلائل کی ہدایت کردی۔درخواست گزار نے کہاکہ افسران تعاون نہیں کرتے جس کے وجہ سے مشکلات عوام کو ہوتی ہے۔عدالت نے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی سے متعلق پورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ سیکرٹری بلدیات کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے کہاکہ ان رپورٹ کی روشنی میں سیکریٹری بلدیات پورے معاملے کو دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں