امریکا اور نیٹو ہمارے سکیورٹی مطالبات نظرانداز کر رہے ہیں، روس

واشنگٹن:روسی صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ روس یوکرائن میں جنگ کی پہل نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی صدارتی محل نے خبردار کیا کہ امریکا اور نیٹو نے اس کے مطالبات کو نظرانداز کیا، اس وجہ سے بحران میں سمجھوتے کی گنجائش کم رہ گئی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کو فون پر بتایا کہ مغرب روس کی اہم شرائط پر غور کرنے پر ناکام رہا ہے، جس میں مشرقی یورپی ممالک میں نیٹو کی توسیع اور روس کے سرحدی ممالک کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنا شامل ہے۔ امریکا اور نیٹو اسی ہفتے ماسکو کے مطالبات کو مسترد کرچکے ہیں، تاہم ان کی طرف سے بات چیت جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یوکرائن کی سرحد کے گرد روس نے اپنے ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں