پی ٹی آئی پہلے دن سے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ


کراچی:حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے دن سے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ایم پی ایز کی انٹری بند کر کے کارروائی کی گئی، ماموں کی بھینس باندھنے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معذور، ٹیچرز اسمبلی کے باہر آئیں تو لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں، ماموں زاد بھائی سندھ اسمبلی کے باہر بیٹھیں تو کچھ نہیں کہا جاتا، حافظ صاحب ہمیں ماموں بنانےکی کوشش کررہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2021 آرٹیکل 140 سے متصادم ہے، گورنرسندھ نے دو مرتبہ بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کیا۔انکا کہنا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2013 کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہے، سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2013 میں مزید زہر شامل کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے دن سے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ہے، اصل خرابی 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے چور دروازے سے بل منظور کیا، جماعت اسلامی کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہیں، بلدیاتی ایکٹ کو سب سے پہلے ہم نے کالا قانون قراردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں