نوکنڈی، گزشتہ چار سالوں سے لوکل سرٹیفکیٹ نہ بننے سے نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا

نوکنڈی:تحصیل نوکنڈی میں گذشتہ چار سالوں سے لوکل کمیٹی کا نہ کوئی میٹنگ ہوئی ہے اور نہ ہی لوگوں کے لوکل سرٹیفکیٹ بنائی گئی ہیں جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اور روزگار کے حصول کے لئے سرگرداں نوجوانوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ ملازمت کے حصول اور کالج یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے لوکل سرٹیفکیٹ یا ڈومیسائل کا ہونا ضروری ہے تفصیلات کے کے مطابق تحصیل نوکنڈی کمیٹی جوکہ آپسی اختلافات کی وجہ سے گذشتہ چار سالوں سے لوکل میٹنگ کرانے میں ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب تحصیل نوکنڈی کے لوگوں کو لوکل سرٹیفکیٹ بنانے کے لئے 168 کلومیٹر دور دالبندین سے کمپیوٹرائزڈ فارم حاصل کرنے کے لئے ہزاروں روپے اخراجات کرکے جانا پڑتا ہے جہاں لوکل آفس میں موجود کچھ لوگ انھیں بے مقصد سوالات کرکے ناجائز تنگ بھی کرتے ہیں جس سے لوگ انتہائی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں جن کو تحصیل نوکنڈی کے عوامی حقوں نے کہاہے کہ لوکل سرٹیفکیٹ فارم کاسسٹم تحصیل نوکنڈی تحصیلدارآفس سے جاری کیاجائیں اور لوکل کمیٹی کی ازسرنوتشکیل کرکے اس میں ایسے افراد شامل کئے جائیں جو ہروقت نوکنڈی میں موجودہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دینے کی صلاحیت و احساس رکھتے ہو تاکہ شہریوں کولوکل سرٹیفکیٹ بنانے میں مشکلات نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں