وندر، عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

وندر:تحصیل سونمیانی وندر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار جگہ جگہ دکانیں کرائے پر لے کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لسبیلہ بھر میں جہاں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے دوسری جانب تحصیل سونمیانی وندر کے قومی شاہراہ سمیت لنک روڈو پر جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں نے کرائے پر دکانیں لے کر پرائیویٹ کلینکس کھول رکھے ہیں جہاں کہیں نظر دوڑائیں عطائی ڈاکٹروں کی پرائیویٹ کلینکوں کی بھرمار ہے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل سونمیانی وندر کے میڈیکل اسٹورز میں غیر معیاری کمپنیوں دو نمبر مضر صحت ادویات کی ڈبل قیمتوں میں فروخت بھی کی جارہی ہیں عوامی حلقوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں نے بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ کرائے پر دکانیں لے کر پرائیویٹ کلینکس کھول کر مریضوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرکے اپنا کاروبار چمکانے میں مشغول ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل سونمیانی وندر اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹر ہیں یا تو ڈسپینسر ہیں انہوں نے محکمہ صحت ڈرگ انسپکٹر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف نوٹس لیکر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح لوگ ان عطائی ڈاکٹروں کی لوٹ مار سے بچ سکیں عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ صحت ڈرگ انسپکٹر نے کئی عرصے سے تحصیل سونمیانی وندر اور گردونواح میں جنہوں نے دکانیں کرائے پر لے کر عطائی ڈاکٹروں نے اپنے پرائیویٹ کلینک کھول رکھے ہیں کے خلاف کارروائیاں عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں