بھاگ، ریکوڈک خفیہ معاہدے کیخلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

بھاگ:نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر ریکوڈک کی خفیہ معاہدے کیخلاف نیشنل پارٹی تحصیل بھاگ کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے صوبائی حکومت کیخلاف اور ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کیخلاف نعرے بھی لگائے ریلی جہانگیر چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی ریلی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر وریجنل سیکرٹری ٹکری میران بلوچ،سابق صوبائی کسان سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی،ضلعی جنر ل سیکرٹری اکبر بلوچ،تحصیل صدر قادر بلوچ،میر اعجاز مغیری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت ریکوڈک کا خفیہ معاہدہ کرکے ریکوڈک کو کوڑی کے داموں بیچنا چاہتے ہیں حالانکہ ریکوڈک سے ملنے والے تمام مراعات بلوچستان پر خرچ ہونا چاہیے ریکوڈک جوکے بلوچستان کے عوام کا حق ہے یہ صرف بلوچستان کے عوام کیلئے ہے لیکن ہمارے نااہل صوبائی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے اور اپنے آقاں کو خوش کرنے کیلئے خفیہ معاہدہ کرکے ریکوڈک کو انٹر نیشنل کمپنیوں کے ہاتھوں اس کا سودا کرکے بلوچستان کے عوام کو مزید پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور میں ریکوڈک کے حوالے سے جو سخت موقف لیا وہ آج بھی پورے بلوچستان کے عوام پر روز روشن کی طرح عیاں ہے آج پورے بلوچستان میں نیشنل پارٹی ریکوڈک کے خفیہ معاہدہ کیخلاف سراپا احتجاج ہے ریکوڈک کا خفیہ معاہدہ حکمران طبقہ اپنے عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کیلئے کررہے ہیں لیکن حکمران طبقہ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ نیشنل پارٹی ایسے عوام دشمن خفیہ معاہدوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی جو یہاں کے وسائل کو کوڑی کے داموں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں