پختہ سٹرکیں بننے سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی،نوابزادہ طارق مگسی

گنداواہ: صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام کو بنیادی ضروری، شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے ضلعی اداروں کی فعالیت کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی نئی تعمیر شدہ آفس کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایکسین حامد علی بنگلزئی نے انھیں ضلع میں جاری میگا پراجیکٹ قومی شاہراہ نوتال سے ضلع کو آنے والی پختہ سڑک سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا کہ اس سڑک کا فاصلہ 78 کلومیٹر ہے جس کا اسی فیصد کام مکمل ہے جبکہ سڑک کے تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل اور معیار کی بہتری کیلئے نگرانی کا موثر عمل جاری ہے، صوبائی وزیر نے کہا ہماری بروقت کوشش ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی طورپر حل ہوں اور انھیں بنیادی شہری سہولیات میسر ہو اس سلسلہ میں گنداواہ سٹی کی واٹر سپلائی میں توسیع کیلئے لاسکانی کے مقام پر دو ٹیوب ویل اور راہوجہ کے مقام پر چار ٹیوب ویل نصب کئے گئے ہیں جن کا کام مکمل ہے اس طرح دہی علاقوں کیلئے بھی ترقیاتی اسکیمات رکھی گئی ہیں ضلع میں پختہ سڑکوں کا اسٹریکچر مضبوط کیا جا رہا ہے کوٹرہ ندی پر پل کی تعمیر کیلئے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بھی بہتر اصلاحات پر عمل درآمد جاری ہے اور گنداواہ میں ٹراما سینٹر تعمیر کیا گیا ہے جو کہ جلد ہی فعال ہوجائے گا جبکہ بیمس کوڈ کے تحت چودہ سکولز کی تعمیر کا منصوبہ پر عمل درآمد ہوگا انھوں نے کہا کہ ضلع میں بے روز گاروں نوجوانوں کیلئے بھی کام کیا جائے گا پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں اور جس بھی سیکٹر میں آسامیاں ہوں وہاں کوشش کریں انھیں میرٹ پر آنے پر روزگار ملے گا کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی ہوتو وہ رابطہ کرسکتا ہے ہمارے دروازے ہمیشہ حلقے کی روام کیلئے کھلے ہیں اس موقع پر قبائلی عمائدین و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں