پی ٹی آئی کا نئے بلدیاتی قانون کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف بھرپور تحریک چلانےکافیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نےکہا کہ بلدیاتی قانون کالا قانون ہے جس پر جوائنٹ اپوزیشن متحد ہے۔
وفاقی حکومت کا کراچی کے شہریوں کو بھی قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور
انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف 26 جنوری کو گھوٹکی سےکراچی تک مارچ شروع کرےگی اور اگلے اتوارکو کراچی میں ایک بڑا جلسہ کرےگی جس میں شاہ محمود قریشی بھی خطاب کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی سیاسی جماعت کی نہیں مافیا کی حکومت ہے، سندھ میں زرداری مافیا گاڈ فادربنا بیٹھاہے۔ علی زیدی نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو کو انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی سے نکالا جائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ سندھ کو اس ڈاکو راج سے آزادی دلوائیں گے، 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننےجا رہی ہے، حکومت سازی کے لیے مربوط انداز میں کام شروع ہوچکا ہے۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ سندھ میں میرٹ نہیں، صوبائی حکومت عوام کو صحت کارڈ بھی دینےکو تیار نہیں ہے۔
پریس کانفرنس سے امیر بخش بھٹو نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا آصف زرداری عوام کے مال سے فرانس میں محل خرید رہے ہیں، ان سے پائی پائی کا حساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں