بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں، عبدالقدوس بزنجو، سید ظہور آغا

کوئٹہ:گورنربلوچستان سید ظہورآغا اوروزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کردیاگیاہے،وفاقی حکومت کے منصوبوں کی بھرپور نگرانی جاری ہیں،صوبے کے مختلف شاہراؤں پر کام جاری ہے بارڈر ٹریڈ بارے بہترین فیصلے کئے ہیں دہشتگرد بلوچستان کے عوام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ہم اپنے فورسز کے ساتھ ہے دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے انسکمب روڈ سے جناح روڈ تک نئی سڑک کی تعمیراتی کام کادورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر بلوچستان سید ظہورآغا،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران،صوبائی محتسب اعلیٰ نذر محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔تعمیراتی کام سے متعلق حکام نے بریفنگ دی۔بعدازاں وزیر اعلی قدوس بزنجو نے 17 سال بعد ریڈزون بھی کھول دی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ آج سے وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے کوئی ریڈون نہیں ہوگاجس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات تھیں انسکمب روڈ تعمیر سے ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گاانسکمب روڈ منصوبہ میرے گزشتہ ادوار میں شروع کیا گیاانہوں نے کہاکہ انسکمب روڈ تعمیراتی کام سست روی کا شکار رہاالحمداللہ اب تعمیراتی کا تیزی سے جاری ہے شہر کا اہم مسئلہ ٹریفک کی روانی ہے انسکمب لنک روڈ سے مسئلہ کچھ حد تک حل ہوجائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دہشتگرد بلوچستان کے عوام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ان کی یہ کوشش کہ بلوچستان کے عوام کو یرغمال بنائیں کبھی کامیاب نہیں ہوگی ہم اپنے فورسز کے ساتھ ہے دہشتگردوں کا مقابلہ کرینگے بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہے عوامی نمائندے بلوچستان اسمبلی میں موجود ہیں انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی رہنماؤں کو سیکورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مولانا فضل الرحمن کو بھی سیکورٹی دینگے مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردی کے خطرے بارے آگاہ کیا ہے تاہم جانا نہ جانا ان پر منحصر ہے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکورٹی مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔گورنربلوچستان سید ظہورآغا نے کہاکہ وفاقی تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی خود کررہاہوں میں نے این ایچ والوں کو بتایاہے ہرنائی سڑک کا کام تیز کردیا گیاہے گوادر میں ہم نے میٹنگ بلایا ہے جس میں صدر صاحب کو بھی مدعو کیا گیا تھاگوادر میٹنگ میں کافی اہم اور بڑے فیصلے کئے ہیں۔تاریخ میں موجودہ حکومت پہلی بار بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کروا رہی ہے صوبے کے مختلف شاہراؤں پر کام جاری ہے بارڈر ٹریڈ بارے بہترین فیصلے کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں