کوہلو، قیمتی درختوں کی کٹائی جاری، انتظامیہ غائب

کوہلو:بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقوں میں جنگلات کے قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے ماڑ،جاندران،پرائی،فاضل چیل تمبو میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتا اس حوالے ضلعی انتظامیہ پولیس اور لیویز فورس کو بھی آگاہ کر چکے۔جنگلات کے بے دریغ کٹائی سے موسمی تبدیلیاں رونما ہونے لگا ہے بارشیش نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی نایاب ہو چکا ہے لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکار معمولی رقم لکڑ ہارو سے وصول کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ایک بار پھر صوبائی وزیر جنگلات،سیکٹریری جنگلات کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر کوہلو،کمانڈنٹ میوند ریفل سے اپیل کیا کہ نئے پودے لگا کر فوٹو سیشن کے بجائے پہلے سے لگے جنگلی درختوں اور چرند پرند کی حفاظت کر کے اس مٹی کا قرض ادا کریں نہ کہ قبائل کو ایک دوسرے سے دست و گریباں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں