پنجگور، کورونا کے باعث جاں بحق شخص کے خاندان کے 16افراد قرنطینہ منتقل

پنجگور:گزشتہ روز پنجگور کے رہاشی میجر سعید کا کراچی کے ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہونے کے بعد انکے 16 فیملی ممبرز کو قرنطینہ میں رکھا گیا ان کے ٹیسٹ لینے کیلئے صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ کی خصوصی کوششوں سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی ہدایت پر پانچ رکنی ٹیم ڈاکٹر خرم لاشاری اور ڈاکٹر خیر محمد خسرو کی سربراہی میں پنجگور گزشتہ شب رات دیر پہنچ گئے انہوں نے آج سول ہسپتال پنجگور کا دورہ کیا اور بعد میں کیڈیٹ کالج میں قرنطینہ کی جانے والی مرد خواتین اور بچوں سمیت 16 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ٹیم نے باقاعدہ طور پر پنجگور کے پیرامیڈیکس اور ڈاکٹروں کو ٹیسٹ لینے سے پہلے کیٹ پہننے کی ٹریننگ بھی دی تاکہ وہ ذہنی طور پر الرٹ رہیں از خود ہنگامی بنیادوں پر اس مرض کے ساتھ مقابلہ کرسکیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے بلوچستان کا واحد ضلع پنجگور ہے جہاں ٹیم آئی ہوئی ہے دیگر اضلاع میں حالات اس سے خراب تر لیکن وہاں نہیں گئے ہیں اس دوران بی این پی عوامی کے ضلعی فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی زمان بلوچ سماجی ورکر حاجی ناصر بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد کشانی ایم ایس پچاس بڈڈ ہسپتال خدابادان کے ڈاکٹر خالد ڈاکٹر غفور بلوچ ودیگر اسٹاپ انکے ہمراہ تھے کوئٹہ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر خرم لاشاری اور ڈاکٹر شبیر احمد کشانی نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئیکہا کہ گزشتہ روز پنجگور کے رہاشی میجر سعید بلوچ کا کراچی میں ڈیتھ کورونا وائرس سے واقع ہوئی ہے انہیں یہ وائرس کراچی میں ہوا تھا الحمدللہ ابھی تک پنجگور میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے جو لوگوں میجر کے قریب رہے ہیں انکو قرنطینہ میں رکھا گیا ان کے ٹیسٹ کیئے جائیں گے میڈیکل طریقہ کار سے انکے ساتھ عمل کیا جائے گا لیکن ٹیسٹ سے قبل وہ بلکل تندرست ہیں مذید ٹیسٹ سامنے آئیں گے وہ بھر پور انداز میں عمل کریں گے اس کے بعد بی این پی عوامی کی جانب سے قرنطینہ کے فیملیز کو زمان بلوچ بی این پی عوامی کے ضلعی فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی کی جانب سے روشن دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں