خضدار میں کارڈیک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

خضدار:خضدار میں کارڈیک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،تقریب کے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری تھے۔ جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر تعمیراتی کا کام آغاز کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ کارڈیک ہسپتال کا منصوبہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ اس کا قیام خضدار میں عمل میں لایا جائے اور آج اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے پہلا قدم اٹھایا جارہاہے۔عوام کو علاج و معالجے کی سہولت کی فراہمی حکومتِ وقت کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیئے تاہم بد قسمتی سے ماضی میں عوام کو وہ سہولیات میسر نہیں ہوئیں اور نہ ہی اس کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے اس لیئے معمولی علاج کے لئے عوام کو بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے تاہم اب بتدریج عوام کو علاج و معالجے کی سہولت ان کے اپنے ہی اضلاع میں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ کارڈیک ہسپتال کی خضدار میں شدت سے کمی محسوس کی جارہی تھی اس کے لئے میں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے خصوصی مطالبہ رکھ دیا جنہوں نے میرے اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے گزشتہ بجٹ میں کارڈیک ہسپتال کا یہ منصوبہ رکھا۔ اور آج میں خوشی محسوس کررہاہوں کہ کارڈیک ہسپتال کی تعمیراتی منصوبے کا آغاز ہوچکاہے اور آنے والے وقت میں یہ مکمل ہوگا تو اس سے نہ صرف خضدار بلکہ آس پاس کے تمام اضلاع کے مریض مستفید ہونگے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر کروڑ روپے لاگت آئیگی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی جے یوآئی خضدا رکے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری انجینئر ہدایت اللہ زہری ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعیداحمد شاہوانی محکمہ مواصلات و تعمیرات آفیسر لیاقت بلوچ انجمن تاجران خضدار کے رہنماء بشیراحمد جتک جے یوآئی رہنماء مولانا عبدالغفار بزنجو مولانا عبدالغفار شاہوانی مفتی محمد اقبال شاہوانی حافظ جمیل ابرابر محمد اسماعیل مردوئی بی این پی (عوامی) کے رہنماء ادو عبدالحمید مردوئی لیاقت بلوچ انجینئر ریاض زہری لائیو اسٹاف آفیسر لیاقت ساجدی و دیگر موجو دتھے۔ کارڈیک ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی جے یوآئی خضدا رکے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں