انٹر نیشنل بھکاری کا بھیک ما نگنے کا 30سالہ تجربہ بھی ناکام ہو گیا،راناثناء اللہ

فیصل آباد:سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا کہ انٹر نیشنل بھکاری کا بھیک ما نگنے کا 30سالہ تجربہ بھی ناکام ہو گیا،ٹیلی تھون پر نقد1ارب روپے لگا کر صرف 50کروڑ روپے اکٹھے کیے،کوویڈ19کے خاتمے کے لیے شہباز شریف کے تجربے فا ئدہ اٹھا یا جا ئے با جی بد زبان کی تبدیلی سلیکٹڈ کا ذا تی معاملہ ہے،باجی کا سیاسی کیرئر ختم ہو گیا ہے،اسے کو اب کوئی سیاسی پارٹی قبول نہیں کر ے گی۔پیر کو میڈ یا گفتگومیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے کوویڈ19سے متاثرہ افراد بے روگاروں کی امداد کے لیے ٹیلی تھون پر 1ارب روپے نقد لگا کر صرف 50کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں انٹر نیشنل بھکاری کا 30سالہ بھیک ما نگنے کا تجربہ مکمل طور پر فلاپ ہو گیا انہو ں نے کہا کہ آج سلیکٹڈ کی کوویڈ19پر ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کا سفید پوش طبقہ بھکاری بن چکا ہیانہوں نے کہا کہ جس طرھ خادم اعلی شہباز شریف نے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر کے ڈینگی پر قابو پا یا تھا سلیکٹڈ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا تے ہو ئے اسی طرح کوویڈ19کے خلاف میدان میں آتے تو آج پوزیشن مختلف ہو تی با جی بدزبان کے بارے مین انہون نے کہا انکی تبدیلی سلیکٹڈ کا ذاتی معاملہ ہے با جی بدزبان کا سیا سی کیرئر ختم ہو گیا اب انہیں کو ئی سیا سی جماعت قبول نہین کر ئے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں