آئی پی پیز اسکینڈل، حکومت کا ملوث گروپوں اور شخصیات کیخلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے آئی پی پیز اسکینڈل میں ملوث گروپوں اورشخصیات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبکہ کارروائی سے قبل کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا تاہم کمیشن بنانے کے معاملے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی پی پیز اسکینڈل میں ملوث گروپوں اورشخصیات کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل وفاقی حکومت کا کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا، کمیشن کی سفارشات پر حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم کمیشن بنانے کے معاملے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے اور انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔یاد رہے پاور سیکٹراسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی، رپورٹ میں قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب سے زائد نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی پی پیزمالکان نے350ارب روپے غیرمنصفانہ طورپر وصول کیے جبکہ کمیٹی نے پاور پلانٹس کیساتھ معاہدوں کوبھی غیرمنصفانہ قراردیا اورآئی پی پیزمالکان سے100ارب وصولی کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں