وفاقی کابینہ نے چینی بحران پر قائم انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتے مہلت کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔انکوائری کمیشن نے فرانزک آڈٹ کےلیے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی تھی۔ آٹا چینی بحران پر انکوائری کمیشن نے فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کےلیے 75ارب روپے کے پیکج کی بھی توثیق کر دی گئی۔اجلاس میں پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹر کی تنظیم نوک کے فیصلے اور مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020 پر بریفنگ کے بعد منظوری دے دی گئی۔کرونا سے متاثرہ صحافیوں کےلیے گرانٹ جبکہ پریس کلبوں اور صحافتی تنظیموں کےلیے امداد فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کےلیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کی طرف سے پیش کیے گئے دو بلوں کے مسودے اور پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کی منظوری بھی دی گئی جبکہ واپڈا میں ممبر فنانس کی تعیناتی کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں