جماعت اسلامی کا پٹرول مہنگا ہونے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سراج الحق نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کو ہر شہر میں حکومت کے ایک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں، پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے لٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہ حکومت پٹرول کی قیمت کم ازکم پچاس فیصد کم کرے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی، کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو سبسڈی دی جائے، حکومت کی غریب کش پالیسی جبر اور ناانصافی کی انتہا ہے، آئی ایم ایف کے احکامات پر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں، ڈیزل، کیروسین آئل، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں دس سے بارہ روپے لٹر اضافہ نامنظور، حکمران اشیائے خوردنوش، پٹرول، بجلی، ادویات کی ریٹس میں فوری پچاس فیصد کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کا معاشی سقوط ہو چکا لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملک کی اکثریت مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے تباہ حال ہے۔عوام دشمن اقدامات ختم نہ ہوئے تو دھرنوں سے حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا اور لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت نے وزارت خزانہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پیٹرول کو 12 روپے سے زائد مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے کیا گیا۔


