دکی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، پانی ناپید
دکی: واپڈا کی من مانیاں جاری، مختلف فیڈرز پر 24گھنٹوں میں صرف 30منٹ دی جاتی ہے مگر وہ بھی سنگل فیز، بجلی نہ ہونے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے واپڈا نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، رباط فیڈر، نانا فیڈر اور دیگر فیڈرز پر 24 چوبیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ہے جب کبھی ان فیڈرز پر بجلی اتی بھی ہے تو صرف چند منٹ کیلئے اور وہ بھی سنگل فیز اور کم وولٹیج میں، جس سے نہ ہی پانی کے موٹر چلتے ہیں نہ ہی ضروریات زندگی پوری کیجاسکتی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترس چکے ہیں لیکن واپڈا صرف چند مخصوص علاقوں کے فیڈرز پر مہربان ہے۔ جبکہ درج بالا فیڈرز کے عوام سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر دکی، ایکس ای این واپڈا اور واپڈا کے دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خداراہ عوام پر ترس کھا کر یہ ناانصافی بند کیجائے اور عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔ بصورت دیگر عوام احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوجائیگی۔


