پیپلزپارٹی نے حکومت کا الیکشن ایکٹ اورپیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کا الیکشن ایکٹ اورپیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ مسترد کردیا۔پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام کو خاموش کرانے کے حکومتی سازش کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا ایک نیا منصوبہ ہے، حکومت کو اپنی نااہلی اور ناکامی واضح طور پر نظر آ رہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کے لئے قانون ہی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انتخابات چوری کرنے نہیں دیں گے، عوام کو نا گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟ پیکا قانون کے تحت عام لوگوں کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ حکومت عام شہری کی آواز دبانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو آمریت میں بھی نہیں ہوا، وفاقی حکومت ڈکٹیشن کے تحت ایسی قانون سازی نہ کرے جس کا کل وہ خود شکار بنیں، حکومت الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں