وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کا اجراءعارضی طور پر روک دیا

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کا اجراءعارضی طور پر روک دیا، اسلحہ لائسنسوں کے لئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد لائسنسوں کا اجراءشروع کیا جائے گا،نئی پالیسی میں درخواست گزار کے لئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ممنوعہ و غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجرا ءکے لئے نئی پالیسی مرتب کرلی ہے جس کی منظوری تک عارضی طور پر اسلحہ لائسنسوں کا اجراءروک دیا گیا ہے ، نئی پالیسی میں درخواست گزار کے لئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے ، سابقہ پالیسی میں غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کی درخواست دینے والے کے لئے کم ازکم ایک لاکھ سالانہ جبکہ غیر ممنوعہ لائسنس حاصل کرنے کے لئے کم ازکم پچاس ہزار سالانہ ٹیکس کی حد مقرر کی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں