کورنا، بلوچستان کے 37ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز متاثر

کوئٹہ: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل سمیت 37 ڈاکٹرکورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے محکمہ صحت کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ خان سمیت 37 ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جن میں پانچ پیرا میڈیکل سمیت نرسز شامل ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں آئسولیٹ کر دیا ہے جبکہ ایک ڈسپنسردلاور خان اپنی جان کی بازی ہارچکا ہے ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے ہسپتال کی لیبارٹری میں 8ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کئے ہیں جس کے بعد میرا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے مجھے ابھی 14دن کے لیے آئسولیشن میں جانا ہے اور پھر صحتیاب ہونے کے بعد میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گاڈاکٹر نور اللہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں