نال، واپڈا اپنی زمیندار کش پالیسی پر نظر ثانی کرے،زمیندار ایکشن کمیٹی
نال:نال جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی تحصیل نال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر ارباب بزگر نیشنل پارٹی کے تحصیلی آفس میں منعقد ہوا جس میں مہمان خاص آل پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما مولوی عبدالغفار بزنجو تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولوی غلام قادر سنجرانی نے حاصل کی اجلاس میں سیکٹری کے فرائض جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شریف شہزاد سنجرانی نے سرانجام دی اجلاس میں نال گریشہ،گروک،درنیلی،ہزارگنجی،سے زمینداروں کے کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں زمینداروں کو درپیش اہم مسائل پر گفت شنید ہوئی اجلاس میں حالیہ واپڈا کی طرف سے زمیندار فیڈرز کی بجلی بندش کے خلاف زمینداروں نے شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال عین سیزن کے درمیان بجلی کی بندش زمینداروں کو نان شبینہ کے محتاج کرنا واپڈا اور صوبائی حکومت کا سازش ہے اجلاس میں مولوی غلام قادر سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اپنے زمیندار کش پالیسی پر نظر ثانی کرے اور چھ گھنٹے بجلی بحال کی جائے اجلاس سے حضور بخش لانگو،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل نال بلنگ میں اب بھی بلوچستان میں نمبر ون ہے لیکن بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی بندش ہم پر ظلم ہے اجلاس سے جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے نائب صدر ارباب بزگر نے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران پارلیمنٹ اجلاسوں میں بلوچستان میں بجلی کے بندش کے خلاف آواز بلند کریں اجلاس میں آل پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما مولوی عبدالغفار بزنجو نے کہا کہ زمیندار کسی ملک کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن آج زمیندار کبھی کھاد یوریا کے پیچھے بھاگتے ہیں کبھی واپڈا کے ناروا سلوک پر اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل مورخہ 22 فروری بروز منگل کو نال بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تاجر برادری آل پارٹیز رہنماں اور ورکروں کو شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔


