کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین کے سفر ی دورانیہ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ:چمن پسنجر ٹرین اب ہفتے میں صرف 4دن چلے گی محکمہ ریلوے نے چمن پسنجر ٹرین کے کوئٹہ تاچمن تک سفر کے دورانیہ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گزشتہ روز محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین کے چمن تک سفر کے دورانیہ میں کمی کردی چمن پسنجر ٹرین اب ہفتے میں صرف 4دن چلے گی نوٹیفکیشن کے مطابق پسنجر ٹرین سوموار،منگل،جمعرات اور ہفتے کوئٹہ سے چمن تک چلے گی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین 25فروری سے ہفتے میں صرف چار دن چلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں